کاروانِ حسینؑ کےمسافرکا عہدِ وفا ومیثاقِ عاشوراؑ خود سازی سے نصرتِ امامؑ تک عہدِ حسینیؑ، عزمِ مہدویؑ اللہ، رسولؐ، امام حسینؑ اور امامِ زمانؑ کی خاطر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
دستاویز کا متن
میں بن/بنت
اپنے ربِ کریم، محبوبِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، امیرالمؤمنین حضرت علیؑ، سیدہ فاطمۃ الزہراؑ، امام حسن مجتبیٰؑ، امام حسینؑ اور بالخصوص امامِ عصر حضرت حجۃ بن الحسن العسکریؑ کی خوشنودی کی خاطر، اور واقعۂ کربلا کے ابدی پیغامِ حق و عدالت سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر یہ عہد کرتا/کرتی ہوں کہ:
میری اختیار کردہ اچھی عادت
میری ترک کردہ بری عادت
یا اللہ! جس طرح امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں تیری رضا کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، ہمیں بھی حق پر ثابت قدم رہنے، اپنے نفس کی اصلاح کرنے، نیکی کو فروغ دینے اور برائی سے بچنے کی توفیق عطا فرما۔
یا صاحب الزمانؑ! میں آپؑ کے سچے منتظر بننے کا عہد کرتا/کرتی ہوں ۔ ہماری زندگیوں کو ایسا بنا دیجئے کہ آپؑ مجھ سے راضی ہوں، ہمیں اپنے وفادار انصار و اعوان میں شمار فرمائیں، اور دینِ حق کی سربلندی کے لیے ہماری کاوشوں کو قبول فرمائیں۔
میں عہد کرتا/کرتی ہوں کہ اپنے کردار، گفتار اور عمل کے ذریعے معاشرے میں محبت، اخوت، انصاف اور حسینی فکر کو فروغ دیں گے اور ہر دور کے یزیدی افکار و اعمال سے برأت کا اظہار کریں گے۔
آمین یا رب العالمین
تفصیلات درج کریں
براہِ کرم تمام خانوں کو درست اور مکمل پُر کریں۔